محکمہ خوراک کا مہنگی سبزی بیچنے والو ں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ آج کی جانے والی کارروائیوں کے بعد سبزیوں کے نرخ 20 روپے تک کم ہوگئے۔
محکمہ خوراک پشاورکی خصوصی ٹیم نے سبزی منڈی میں کاروائیاں کیں۔ اس دوران مہنگی سبزیوں کی فروخت کو روکاگیا۔ محکمہ خوراک کی ٹیموں نے سبزیوں کےریٹ بھی مقررکئے۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت 110 روپے سے کم ہوکر 86 روپے اور پیاز کی قیمت بیس روپے کم ہوکر 70 روپے مقررکی گئی۔ اسی طرح دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی 10 سے بیس روپے کمی لائی گئی ہے۔ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر پشاور تسبیح اللہ نےبتایا کہ بغیر بولی سبزی بیچنے والوں کوچوبیس گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ جس کے بعدکریک ڈاؤن کیاگیا۔ انہو ں نے بتایا کہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ سبزی منڈی میں مہنگی سبزی فروخت کی شکایات کے بعد کیا گیا۔