لاہور پولیس نے پتنگ بازوں اور سازوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 80 افراد کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،قائم مقام ڈی آئی جی آپریشنز زاہد محمود گوندل کے مطابق 80 افراد کو گرفتار کر کے ہزاروں پتنگیں اور ڈور قبضے میں لے لی۔ سول لائنز ڈویژن پولیس نے سب سے زیادہ 56 مقدمات درج کیے جبکہ اقبال ٹاؤن اور سٹی ڈویژن نے پانچ پانچ ، صدر ڈویژن میں 6 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 3 مقدمات درج ہوئے۔ قائم مقام ڈی آئی جی آپریشن زاہد محمود گوندل کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی اور پتنگ سازی پر پابندی پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے گا۔