لاہور کے مختلف علاقوں سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 15 بھکاری بچے تحویل میں لے لیے۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں علامہ اقبال ٹاؤن، مون مارکیٹ، برکت مارکیٹ، لبرٹی مارکیٹ ڈیفنس موڑ اور گلبرگ میں گداگروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ یہ بھکاری بچے لاہور کی سڑکوں پر بے شمار تعداد میں بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کارروائی کر کے ان علاقوں سے 15 بھکاری بچوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔ بیورو کی جانب سے اس حوالے سے شہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔