counter easy hit

شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز قائم کرنے کیلئے 2 ٹیمیں تشکیل

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف خاندان کے خلاف 4 ریفرنس قائم کرنے کیلئے 2 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

Create 2 teams to establish references against the Sharif family

Create 2 teams to establish references against the Sharif family

خیال رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا جس میں نیب حکام کو 6 ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے تین افراد حسین نواز، حسن نواز اور طارق شفیع کو کل پیش ہونے کی ہدایت جاری کردی ہیں جب کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف 4 ریفرنسز کی تیاری کے لیے دو مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ نیب راولپنڈی کی ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر پنڈی رضوان احمد جب کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم لاہور کی سربراہی میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کر رہے ہیں۔ نیب لاہور کی ٹیم نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اور اسحاق ڈار کے اثاثوں کی تحقیقات آغاز کر دیا، نیب راولپنڈی کی ٹیم العزیزیہ اسٹیل کمپنی سمیت شریف فیملی کی 11 کے قریب کمپنیوں کی تحقیقات کرے گی۔

نیب لاہور نے ایس ای سی پی سے اسحاق ڈار اور اہل خانہ کی کمپنیوں کا ریکارڈ بھی طلب کرنے کے لیے بھی خط لکھ دیا۔ نیب لاہور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس تیار کرے گی۔ نیب کوشریف فیملی،اسحاق ڈاراور کیپٹن صفدر کے خلاف 8 ستمبر تک ریفرنسز دائر کرنے ہیں۔ نیب آرڈیننس کے تحت چند دیگر ملکوں سے بھی کیسز سے متعلق مدد طلب کر لی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website