چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے طیبہ تشدد کیس کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دے دیا ، جسٹس عامر فاروق طیبہ تشدد کیس کا ٹرائل کریں گے۔
اس سے قبل ملزم کےاعتراض پرجسٹس محسن اختر کیانی نے کیس سننے سے معذرت کرلی تھی ۔ طیبہ تشددکیس کاٹرائل ضلع کچہری کی بجائےاسلام آباد ہائیکورٹ میں کیا جا رہا ہے،کمسن ملازمہ طیبہ کو اسلام آباد میں ایک ایڈیشنل جج کے گھر میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والی معصوم بچی طیبہ کو تاحکم ثانی ایس او ایس ولیج میں رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت عظمیٰ نے بچوں کے تحفظ سے متعلق قوانین کے حوالے سے سول سوسائٹی کے اراکین سے ایک ماہ میں سفارشات طلب کرلی ہیں۔