لاہور: وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی
وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے پنجاب حکومت نے 5 رکنی جے آئی ٹی (جوائنٹ انوسٹی گیشن ) تشکیل دے دی ہے۔ جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن وقاص نظیر ہوں گے جب کہ ممبران میں آئی ایس آئی کے نمائندے بھی شامل ہ
جے آئی ٹی جائے وقوعہ کا دورہ کرکے شواہد اکٹھے کرے گی جب کہ ملزم سے تفتیش سمیت عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کر کررپورٹ پیش کرے گی۔
دوسری جانب وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس نے فاضل جج سے ملزم عابد حسین کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزنارروال میں جلسے سے واپسی پراحسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔