لاہور : اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں پانچ سالہ پابندی کی سزا بھگتنے والے سابق کپتان سلمان بٹ کہتے ہیں کہ بچے غلطی نہ کریں، ہم سے سبق سیکھیں، کھیل میں واپسی کے لیے پی سی بی کی جو بھی شرائط ہیں پوری کرنے کے لیے تیار ہوں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان بٹ نے کہا کہ ان کی آزمائش کا وقت گزر چکا،اب آسانیاں پیداہوں گی،سلمان بٹ نے کہ وہ کرکٹ میں واپسی کےلیے پی سی بی کی تمام شرائط پوری کرنے کو تیار ہوں۔
سلمان بٹ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ آئی سی سی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ بھی انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دے گا۔ سلمان بٹ کہتے ہیں کہ ٹیم میں مقابلہ بہت زیادہ ہے واپسی کےلیےسخت محنت کرنا ہوگی۔