لاہور(ویب ڈیسک) معروف سابق کرکٹر شعیب اختر نے بھارتی میزبان کو تحقیر آمیز رویے پر اوقات یاد دلا دی۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ خاتون آپ تمیز کے دائرے میں رہ کر کرکٹ کی زبان میں مجھ سے بات کریں تو میں آپکو جواب دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ ہمیشہ
اس خطے کا جنون رہا ہے۔جب بات تو پاک بھارت کرکٹ کی تو یہ جنون اپنی آخری حدوں کو چھونے لگتا ہے۔ پھر کھیل کھیل نہیں بلکہ جنگ بن جاتا ہے جس میں لڑائی آخری گیند تک لڑی جاتی ہے تاہم اس موقع پر دونوں جانب گرما گرمی بھی دیکھنے میں آتی ہے۔میڈیا کے اس تیز ترین دور میں بھارت اور پاکستان کے بعض نجی چینل اشتراک کے ساتھ اکٹھے پروگرام کرتے ہیں اور اس موقع پر بھی ایک دوسرے پر جملے بازی مقابلے کا مزہ بڑھا دیتی ہے۔ تاہم ایسی ہی جملے بازی ایک بھارتی خاتون میزبان کو مہنگی پڑ گئی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جب خاتون اینکر نے پاکستانی سابق کرکٹر شعیب اختر کے سامنے تحقیر آمیز لہجہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستانی ٹیم کی ہم نے پہلے دھلائی کی تھی تو کیا وہ ایک بار پھر اس دھلائی کے لیے تیار ہیں۔یہ جملہ سنتے ہی شعیب اختر غصے سے لال پیلے ہو گئے اور بولے کہ خاتون میں آپکا نام نہیں جانتا لیکن اگرآپ تمیز کے دائرے میں رہ کر کرکٹ کی زبان میں مجھ سے بات کریں تو میں آپکو جواب دوں گا۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کے سامنے کوئی کلب کرکٹر نہیں بیٹھا جس سے آپ ایسے بات کررہی ہیں ۔بات کرنے سے پہلے آپکو سوچنا چاہیے کہ آپ کے سامنے بیٹھا کون ہے۔اس پر بھارتیخاتون میزبان شرمندہ ہوئی اور اپنا لہجہ درست کیا۔آپ بھی ویڈیو دیکھیں۔