کراچی: انسداد دہشت گردی شرقی کی عدالت نے حساس ادارے کے افسران کو لوٹنے، پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کے جرم میں مجرم فیضان کومجموعی طور پر38سال قید کی سزا سنادی جبکہ مجرم کو 50ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
مجرم نے ہلاک ہونے والے ساتھی اختر کے ہمراہ یکم نومبر2015 کو نیوٹاؤن کے علاقے میں حساس ادارے کے افسران محمد عباس نقوی اور ان کے دوست حسن مصطفی کو لوٹا اوررقم چھین لی تھی۔ سروس، آرمی کارڈ اورقیمتی گھڑیاں چھین کر فرار ہورہے تھے اسی اثنا میں ایس ایچ او نیوٹاؤن پولیس موبائل نے ملزمان کا تعاقب کیا تاہم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم اختر ہلاک ہوگیا۔ واضح رہے کہ مجرم فیضان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا جبکہ مجرم کے خلاف تھانہ نیوٹاؤن میں محمد عباس نقوی کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔