کراچی: اداکارہ ماورا حسین نے چند روز قبل وکالت کی ڈگری حاصل کرلینے کا اعلان کیا تھا تاہم اب سوشل میڈیا پر اسی ڈگری کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کردیے گئے ہیں۔ اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں وکالت کا امتحان 85 فیصد نمبروں سے پاس کیا ہے
اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں وکالت کا امتحان 85 فیصد نمبروں سے پاس کیا ہے اوراتنے شاندار نمبرز حاصل کرنے پر وہ بے حد خوش ہیں۔ ماورا کی بہن اداکارہ عروہ حسین نےان کی کامیابی پر خوش ہوتے ہوئے ٹوئٹ کی تھی کہ ایڈووکیٹ ماورا حسین نے اصول قوانین میں 67 اور اسلامی قوانین کے مضمون میں 85 فیصد نمبرز حاصل کیے ہیں انہیں اپنی بہن پر فخر ہے۔
سوشل میڈیا پر ماورا حسین کے 85 فیصد نمبروں کے ساتھ وکالت کا امتحان پاس کرنے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ انیقا مجاہد نامی صارف نے لکھا ’’ماورا کتنے پیسے دے کر وکیل بنیں؟‘‘ ایک اور صارف نے انیقا مجاہد کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا’’ ہاں کیونکہ ڈگری پیسوں سے خریدی جاسکتی ہے‘‘۔
ایک اورصارف نے لکھا ’’اسےکیا پتہ اسلامی قوانین کیاہوتا ہے‘‘، ایک اور صارف نے لکھا’’ ماورا پاکستان کے چیف جسٹس کانام تک نہیں جانتیں‘‘۔ سیم مروت نامی صارف نے لکھا ’’یہ پڑھتی کب تھی؟ یہ تو ڈرامے کرتی ہے۔