مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے پر وائٹ ہاؤس نے اسرائیل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ عمل مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے نقصان دہ ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ نئی یہودی بستیوں کی تعمیر خود اسرائیل کے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ۔
ادھر اسرائیلی بحریہ نے فلسطین جانے والی نیدرلینڈز کی ایک کشتی روک کر مسافروں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
غزہ کے ایک سرگرم رہنما کا کہناہے کہ کشتی پر غزہ کی حامی 13 خواتین سوار تھیں، کشتی کا مقصد غزہ کے لوگوں کی انسانی امداد تھا