counter easy hit

ایکشن پلان پر تنقید کرنے والوں کو تکلیف کچھ اور ہے،وزیر داخلہ

Critics of the Action Plan

Critics of the Action Plan

اسلام آباد…….وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے ناقدین کو تکلیف کچھ اور ہے تنقید پلان پر کر رہے ہیں،اینٹ سے اینٹ کسی اور کی بجانے نکلے تھےاب مجھے جھوٹ کے کنکر مار رہے ہیں۔
چارسدہ حملے کے بعد سے وزیر داخلہ پر ہونے والی تنقید کا سلسلہ نہ رکا تو چوہدری نثار نے بھی آج مخالفین خاص کر پیپلزپارٹی کی قیادت پر بھرپور وار کیےاور کہا ایک خاندان کے بڑے چھوٹےدن رات صرف ان کے پیچھے لگے ہیں، چند سیاسی عناصر پیٹ کے درد کو سر کا درد بنا کر پیش کررہےہیں، ڈاکٹر عاصم کے خلاف کیس یا ایف آئی اے کی کارروائی پر شکایت ہے تو سامنے آکر بات کی جائے۔خورشید شاہ جنہوں نےچارسدہ واقعے پر چوہدری نثار کی مذمت نہ آنے کا شکوہ کیا تھا، وزیرداخلہ نے تفصیل میں جائے بغیر ان پر کڑا الزام لگایا،سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ بھی چوہدری نثار کے نشانے پر رہے، انہوں نے کہا کہ رینجرز کو مس یوز کیا گیا، اندرون سندھ آپریشن کی ضرورت ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے کی تنقید پر وزیرداخلہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے کتنے ایکشن پلان بنائے، کتنے جوڈیشل کمیشن قائم کیے، امن وامان صوبوں کی ذمہ داری ہے، مگر وہ تنقید کرنا نہیں چاہتے،