دنیا کی خوبصورت جھیل کو دیکھ کر سیاح اپنی پلکیں جھپکنا بھول جاتے ہیں ، یونیسکو نے 1979 میں عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا
کروشیا (دنیا نیوز ) یورپی ملک کروشیا کے نیشنل پارک میں واقع پلٹ وس جھیل ایک پرکشش سیاحتی مقام ہے ۔ اس جھیل کو 1979 میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل کیا گیا ۔چاروں جانب سے سرسبز نظارے جابجا بہتے جھرنے اور نیلگوں پانی کے درمیان بنی راہداریاں یورپی ملک کروشیا کے سب سے بڑے نیشنل پارک میں بہتی خوبصورت جھیل لٹ وس جہاں جا کر آپ پلکیں جھپکنا بھول جائیں ۔انتہائی پرکشش اس سیاحتی مقام کو یونیسکو نے 1979 میں عالمی ثقافتی ورثے کا درجہ دیا ۔ 1949 میں قائم کیے گئے اس پارک کی پلٹ وس جھیل میں بہتی مچھلیاں سیاحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچتی ہیں ۔ہر سال دنیا بھر سے تقریباً 10
لاکھ سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں ۔ یہ جھیل کروشیا اور بحیرہ ایڈریاٹک کے ساحل کے درمیان رابطے کا بھی ذریعہ ہے ۔ پلٹ وس جھیل نیشنل پارک کا رقبہ 73 ہزار 350 ایکڑ ہے ۔