کراچی کی اہم شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کے باعث وہاں ٹریفک جام اور حادثات ہونا معمول بن چکا ہیں۔
یونیورسٹی روڈ، نیشنل ہائی وے قائد آباد، جمشید روڈ سمیت شہر کی اہم ترین شاہراہیں اب کچے راستوں کو روپ دھار چکی ہیں ، ٹوٹ پھوٹ اور کئی فٹ گڑھے پڑنے سے یہاں ٹریفک جام اور حادثات کا رونما ہونا معمول بن چکا ہے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ماضی میں ان شاہراہوں کی مرمت کا کام شروع ہونے کے اعلانات تو عوام سنتے ہی ہیں لیکن اب ڈپٹی میئر کی جانب سے آئندہ ماہ تعمیر کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔
عوام کو نئے وزیر اعلیٰ اور نئے میئر سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں ، دیکھنا ہے کہ یہ عوام کی امید پر پورا اتر سکیں گے یا نہیں