counter easy hit

لیونارڈو ڈی کیپریوکو کرسٹل ایوارڈ سے نواز دیا گیا

v

Leonardo de kypryuku

ڈیوس……..سوئزرلینڈ کے علاقے ڈیوس میں 46ویں سالانہ ورلڈ اکنامک فورم کیلئے دنیا بھر سے عالمی رہنما شرکت کیلئے پہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پر اکنامک فورم میں خصوصی طور پر شرکت کرنیوالے ہالی وڈ اداکار لیو نارڈو ڈی کیپریو کو تقریب کے دوران کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس فورم کا مقصد 100سے زائد ممالک سے شرکت کرنیوالے عالمی رہنماؤں کی توجہ معاشیاتی ناانصافیوں ،عالمی غربت اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے اہم موضوعات اور مسائل کی جانب مبذول کروانا اور شعور اُجاگر کرنا ہے ۔ دنیا بھر سے دو ہزار پانچ سو شرکاء کی موجودگی میں اس سالانہ اکنامکس فورم کے اجلاس کی استقبالیہ تقریر میں WEFکے فاؤنڈراور ایگزیکٹیو چیئر مین Klaus Schwabنے عالمی رہنماؤں کودنیا کے مستقبل، غربت اور موسمیاتی تغیر جیسے اہم مسائل سے نمٹنے کیلئے سرگرم گلوبل ایجنڈا کونسلز کے سربراہان کو خوش آمدید کہا۔واضح رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس 20سے 23جنوری تک جاری رہے گا جس کی تھیم Mastering the Fourth Industrial Revolution رکھی گئی ہے۔