لاہورہائیکورٹ نےسی ایس ایس کےامتحان کیلئےعمر کی مقررہ حدبڑھانےکی درخواست پر محکمہ تعلیم سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
CSS exam: Increased the request Age limit
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈاکٹر ریحان کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزارکامؤقف تھاکہ حکومت نےسی ایس ایس کیلئےعمر کی حد 30سال مقرر کر رکھی ہےتاہم تعلیم اور قابلیت کا امتحان دینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے،لہٰذااستدعاہےکہ سی ایس ایس کیلئےعمر کی مقررہ حد میں5سال کی توسیع کا حکم دیا جائے۔ عدالت نےدرخواست پرمحکمہ تعلیم سمیت دیگر فریقین کو نو ٹس جاری کر دیئے۔