counter easy hit

طلباو طالبات کے لیے بری خبر:سی ایس ایس امتحان کیلئے عمر میں کمی ۔۔۔بڑا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سی ایس ایس امتحان کیلئے حد عمر میں کمی کرنے کا فیصلہ ، امتحان دینے کے خواہش مندوں کیلئے اب حد عمر 30 برس کی بجائے 28 برس ہوگی، سرکاری ملازمین کیلئے بھی حد عمر 32 سال سے کم کر کے 28 سال کر دی جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں

مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا کہ شادی کیا ہوتی ہے، یہ سب تو تب معلوم ہوا جب ۔۔۔۔ ہالی وڈ کی حسینہ سکارلٹ جانسن کے حیران کن اعترافات

 

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سی ایس ایس امتحان کے لیے عمر میں دو سال کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے سی ایس ایس امتحان کیلئےعمر میں 2سال کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، امتحان کیلئے عمر کی حد 30 سے کم کر کے 28 سال کرنے کی تجویزسامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کے امتحان کیلئے عمر کی حد میں 4 سال کمی کی تجویز تیار کی گئی ہے، سرکاری ملازمین کیلئےعمرکی حد 32 سال سے کم کر کے 28 سال کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ایس ایس کا نام تبدیل کر کے سینٹرل سروسز آف پاکستان رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سائنس اور سوشل سائنس امیدواروں میں نمبروں کا فرق ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے پرسنٹائل سکور متعارف کرانے کی تجویز آئی ہے، پسماندہ علاقوں کے امیدواروں کیلئے امتحان میں سپیشل کوٹہ ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، سپیشل کوٹہ صرف ڈومیسائل کے بجائے تعلیمی بیک گراؤنڈ پر مقرر کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

CSS, students, got, good, news, age, limit, is, 30, years, from, now, on

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website