محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
CTD actions in Peshawar, 3 suspects arrested
سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور میں فائرنگ کے واقعے کے تین افغان سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو افغان باشندے ہیں اور پشاور میں رہائش پذیر تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالعزیز، حیات اللہ اور زاہد اللہ کے نام سے ہوئی ہے جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔