ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ ڈی جی
خان میں خفیہ ادارے کے دفتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ مبینہ دہشتگردوں کی شناخت اسماعیل اورولی محمد کے ناموں سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی تقریر کے بعدچیئرمین نیب نے تقریر کی اور پھر محترم چیف جسٹس تقریر کررہے تھے ، اللہ تعالیٰ خیر فرمائے ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر کے بعد چیئر مین نیب نے تقریر کی اور پھر محترم چیف جسٹس تقریر کررہے تھے ، اللہ تعالیٰ خیر فرمائے ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہاہے کہ ہمیں وسائل کی کمی ہے یہاں پر عمران خان آجاتے ہیں جنہوں نے نیب ، عدلیہ اوردیگر اداروں کو وسائل دینے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کاش نیب کو بھی ماڈل عدالتوں کادرجہ دے دیتے اور کاش یہ حکم بھی دے دیتے کہ تمام وزرا ء، ارکان اسمبلی اور سینیٹر ز کے بچے سرکار ی سکولوں میں پڑھیں گے ، سرکاری ہسپتالوں سے علاج کروائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نواز شریف کے باہر جانے کے حوالے سے ٹھیک کہہ رہے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان کی یہ بات بھی ٹھیک ہے کہ یہاں امیر کے لئے الگ قانون ہے اور غریب کے لئے الگ قانون ہے اور ان کا حتساب بھی الگ الگ ہے ۔