کراچی: مچھر کالونی کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور 4 کو گرفتار کرلیا گیا۔
CTD operation in Karachi killed 3 terrorists
سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں کارروائی کی جس میں دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ سی ٹی ڈی نے ان کے 4 ساتھیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو شناخت کے لئے سردخانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی عمر شاہد حامد کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بم، آئی ڈیز اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا جب کہ مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔