کراچی: سی ٹی ڈی پولیس نے منگھوپیر میں مقابلے کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
CTD operation in Manghoper area of Karachi, 2 terrorists killed
سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے سامنے فائرنگ شروع کردی تاہم مقابلے کے دوران سی ٹی ڈی نے جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران علاقے کا محاصرہ کیا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو مارے گئے لیکن ان کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔