counter easy hit

سی یو سنگل مارکیٹ برطانوی جی ڈی پی کا 4 فیصد میسر ہو گی

Manchester

Manchester

مانچسٹر (عارف چوہدری) ایک معروف اکنامک نے گزشتہ روز ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے یورپین یونین چھوڑنے پر یورپیئن سنگل مارکیٹ کا حجم برطانوی معشیت کا چار گنا زائد ہو گا۔

برطانیہ کی مستقبل میں اپنے تعلقات کے بارے میں ای یو سے رسمی مذاکرات کا آغاز کرنا ہے جبکہ سنگل مارکیٹ تک رسائی برقرار رکھنے بالخصوص فنانشل سروسز کی سہولیات ان مذاکرات کا مرکزی حصہ ہو گا۔

ای یو رہنماؤں کا اصرار ہے کہ سنگل مارکیٹ تک مکمل رسائی کے ساتھ برطانیہ میں ای یو شہریوں کو رہنے اور کام کرنے کا حق ہونا چاہیے یہ مؤقف برطانیہ کی ای یو سے علیحدگی کے حامیوں کے موقف سے مختلف ہے۔

انسٹی ٹیوٹ فار فزکل سٹڈیز نے تخمیہ لگایا ہے کہ صرف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی رکنیت کے مقابلے میں یورپین اکنامک ایریا کے طور پر سنگل مارکیٹ رکنیت برقرار رکھنا جی ڈی پی کا 4 فیصد ہو گا۔