ہوانا: کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں گرکر تباہ ہونے والے طیارے میں ایک سو دس افراد کے ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ حکام نے بلیک باکس تلاش کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیوبن حکام نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جمعے کے روز ہوزے مارٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب گرکر تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس تلاش کرلیا گیا ہے۔ جس سے طیارے کی تباہی سے متعلق اہم معلومات مل سکتی ہیں۔حکام نے کہاکہ طیارے میں عملے سمیت ایک سو تیرہ مسافر سوار تھے۔ ایک سو دس ہلاک ہوگئے تھے جبکہ تین خواتین کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا تھا۔تین افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔