سرائے عالمگیر( صغیر راٹھور) چیرمین یوسی کریالہ چوہددری نعمان اشرف ایڈووکیٹ اور وائس چیرمین راجہ ضیا اللہ کی کامیابی ان قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن خرم بٹ نے اپنے بیان میں کہاہے انہوں نے کہاکہ عوام کے لیے کچھ کرنے والوں کو زمانہ یاد رکھتاہے جو وعدے کرکے مکر جاتے ہیں ان کو بھی بھولنا مشکل ہوتاہیانہوں نے کہاکہ چوہدری نعمان اشرف یڈووکیٹ اور ان کے خاندان نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کرکے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے ان کی کامیابی سے اہلیان یوسی کریالہ کو امید لگی ہے اب بہت جلد ان کی محرومیوں کا خاتمہ ممکن ہوگا ہم امید کرتے ہیں کہ اب علاقے میں ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی جس سے لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔