پیرس(عمیر بیگ) وزیر اعظم نواز شریف کواپوزیشن پر جوابی الزامات لگانے کی بجائے پانامالیکس پر اپنے آپ کوقوم کے سامنے احتساب کیلئے پیش کر دینا چاہیے،تصادم کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس یوتھ ونگ کے صدر چوہدری ندیم نے کیا، انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ مان کر ایک اچھی روایت قائم کی ہے۔اب وزیر اعظم نوازشریف کو اپوزیشن کی طرف سے ٹی اوآرز(ضابطہ کار)کومشاورت کے ساتھ طے کرنا چاہئے۔ جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے گئے ٹی اوآرزمیں اس کاٹائم فریم بھی نہیں دیا گیا۔حکومت کو ایک ٹائم فریم فائنل کرنا ہوگا جس میں جوڈیشل کمیشن اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے بصورت دیگر یہ کمیشن بھی بے نتیجہ رہے گااور آئندہ آنے والے دنوں میں حکومت کو اس کاسخت نقصان پہنچ سکتا ہے