counter easy hit

قرضوں پر نظام حکومت چلانے والے عوامی مسائل حل نہیں کرسکتے ۔چوہدری ندیم

cuhdry Nadeem

cuhdry Nadeem

پیرس (عمیر بیگ )قرضوں پرنظام حکومت چلانے والے عوامی مسائل حل نہیں کرسکتے موجودہ حکومت نے ریکارڈ قرضے لے کر عوام کو عملا گروی رکھ دیا ہے بیرونی قرضوں کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور عائد ٹیکس کے ذریعے اربوں روپے یومیہ کمائے جارہے ہیں پھر بھی عوام بنیادی سہولتوں سے محرو م ہیں ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم نے نمائندہ یس اُردو سے کیا انہوں نے کہا کہ عوام لیٹرے حکمرانوں ، کرپٹ مافیا سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو چوہدری برادران کی قیادت میں متحد ہو جائیں اور اپنے رہبر اور قیادت کا خود چناؤ کریں پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاح ریاست بنانا ہے ،تو چوہدری برادران کا انتخاب کرنا ہو گا