راولپنڈی: کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو آئندہ تاریخ پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے
راولپنڈی میں کسٹم عدالت کے جج محمد شیراز کیانی نے ماڈل ایان علی کے خلاف غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایان علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت مقدمے کے سلسلے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے وہ حاضر نہیں ہوسکتیں ، اس لیے انہیں ایک روز کے لیے استثنیٰ دے دیا جائے۔عدالت نے ایان علی کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایانعلی آئندہ تاریخ پر ہر صورت پیش ہوں ، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔