رواں سال کا دوسرا چاند گرہن آج شب ہوگا۔ چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں کیا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب ہوگا جس میں چاند کو جزوی گرہن لگے گا۔ چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت، ایشیا، یورپ، انٹارکٹیکا، افریقہ اور آسٹریلیا میں کیا جاسکے گا۔ چاند گرہن کا آغاز رات 8 بجکر 50 منٹ پر ہوگا۔جزوی گرہن 10 بجکر 23 منٹ پر لگے گا جبکہ اختتام 12 بجکر 18 منٹ پر ہوگا۔ چاند گرہن کا مکمل اختتام 1 بجکر 51 منٹ پر ہوگا۔