اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے ذہنوں سے اب تک آمریت نہیں گئی، ن لیگ سے حقوق مانگنا ضیاء الحق سے حق مانگنے کے مترادف ہے۔
Currently government was not far from the minds of the dictatorship, Khursheed Shah
اسلام آباد کے ڈی چوک پراپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے کسانوں پر پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ذہنوں سے اب تک آمریت نہیں گئی، ن لیگ سے حقوق مانگنا ضیاء الحق سے حق مانگنے کے مترادف ہے، مظاہرین پر لاٹھی چارج کسی کی ناک کے نیچے ہوا ہے۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دورمیں لوگوں کواکسا کر احتجاج کروائے گئے لیکن ہم نے کبھی ایسا نہیں کیا کیونکہ ہم دوہرا معیار نہیں رکھتے۔ کسانوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، کسانوں کا اسلام آباد میں گرنے والا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔