اسلام آباد(اصغرعلی مبارک) کسٹم کراچی کی کاروائی, دو کنٹینر چھالیا اور ایک کنٹینر آتش گیر مادہ کو پکڑ لیا گیا، کسٹم حکام ذرائع کے مطابق ایک کنٹینر سے 25 ٹن آتش گیر مادہ اوردو کنٹینر سے چھوٹا چھالیا برآمد کرلیا گیا کنٹینرز میں پلاسٹک فلموں کے نام پر چھالیہ اور آتش گیر مادہ چھپایا گیا تھا، آتش گیر مادہ اور چھالیہ ممنوعہ اشیاء ہیں ان کو درآمد کرنے والی کمپنیوں اور ایجنٹ کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے
چیف کلیکٹر کسٹم، شیخ عبد الرشید کی طرف سے میڈیا بریفنگ