راولپنڈی : عدالت نے ایان علی کو 10، 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں اور شخصی ضمانت کے بدلے پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست منظور کی۔
راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب نے غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے پاسپورٹ کی واپسی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کہا کہ کسی کی نقل و حرکت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی،ایان علی پاسپورٹ کی واپسی کے لئے 10، 410 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرائیں اس کے لئے علاوہ انہیں شخصی ضمانت بھی دینا ہوگی۔ اگر وہ طلبی پر حاضر نہ ہوئیں تو ملک میں ان کی تمام جائداد ضبط کرلی جائے گی۔
اس سے قبل سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر محمد سلیم کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی، رپورٹ میں کہا گیا کہ ایان سے گرفتاری کے وقت 3 پاسپورٹ قبضے میں لیے گئے۔ یہ پاسپورٹ مقدمے کی اہم شہادت ہے۔ ایان علی کے خلاف کیس بہت مضبوط ہے اور اگر انہیں کو پاسپورٹ دیا گیا تو وہ بیرون ملک فرار ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب ماڈل ایان علی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ہیں اور انہیں یہیں جینا مرنا ہے، وہ یہاں سے فرار نہیں ہوں گی بلکہ مقدمے کاسامنا کریں گی۔