counter easy hit

درخت کاٹنے کے لئے رشوت طلب کرنے پر محکمہ جنگلات کے دو اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی

 cutting trees

cutting trees

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)اے سی کھاریاں نے مقامی کاشتکار سے اسکے اپنے رقبے سے درخت کاٹنے کے لئے رشوت طلب کرنے پر محکمہ جنگلات کے دو اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی اور اینٹی کرپشن کو کیس بھجوانے کی سفارش کر دی ہے۔ فیاض ولد پہلوان نے درخواست دی تھی کہ وہ اپنے رقبہ سے درخت کاٹنا چاہتا ہے لیکن بلاک آفیسر آصف اورفارسٹ گارڈ اشتیاق نے اسے زبردستی روک دیا ہے اور مبینہ طور پر 50ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا ہے، اے سی کھاریاں نے تحقیقات کے بعد مذکورہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کے لئے کیس ڈی او فارسٹ کو بھجوا دیا ہے جبکہ انکے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ کی بھی سفارش کی ہے۔