دنیا بھر میں کئی منچلے نوجوان سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے کے لئے نت نئے اور انوکھے انداز اپناتے نظر آتے ہیں، تاہم چیک ری پبلک میں دو سر پھرے نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے کے لئے ایسا ا نوکھا اور خطرناک اسٹنٹ پرفارم کیا کہ دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے۔
چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والے دو دوستوں نے سوشل میڈیا پر لائیکس بڑھانے کا نرالہ انداز اپنایا او ر ریلوے ٹریک پر لیٹ گئے، جہاں ٹرین ان دونوں نوجوانوں کے اوپر سے گزرتی ہوئی آگے چلی گئی۔
اس موقع پر ریلوے منسٹر کا کہنا تھا کہ اگر ٹرین کی رفتار تیز ہوتی تو یہ دونوں شخص مر بھی سکتے تھے، تاہم ان نوجوانوں کو ڈھونڈ رہے ہیں تاکہ قانون توڑنے پران پر جرمانہ عائد کیا جاسکے۔