پیرس(عمیر بیگ)ملوث اراکین پارلیمنٹ کی کوشش ہو گی اپنا احتساب اپنے ہاتھ میں ہی رکھ لیں، پاناما لیکس کی چھان بین کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ،آف شور کمپنیوں میں ملوث اراکین پارلیمنٹ کی کوشش ہو گی کہ وہ اپنا احتساب اپنے ہاتھ میں ہی رکھ لیں ان خیالات کا اظپار عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی محمد اسلم چوہدری نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ،پاناما لیکس اب پارلیمنٹ کا ایشو نہیں رہا ،یہ نیب ،ایف آئی اے اور ایف بی آر کا معاملہ ہے۔سپریم کورٹ کو لکھا جانیوالاہوائی خط بھی اس مسئلے کو دبانے کی ایک کوشش تھی۔حکمرانوں کی آمدن کے ذریعے بتانے کیلئے کچھ میاں مٹھو بے چین بیٹھے ہیں۔و حکمرانوں کی اول و آخر کوشش ہو گی کہ کوئی با اختیار کمیشن نہ بننے پائے۔۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون سے آنے والے انقلاب کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔