گجرات(انور شیخ سے ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز ڈی او سی گجرات ماجد بن احمد نے ای ڈی او ایجوکشن گجرات کاشف طاہر اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گجرات کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں چھاپے ما رے اورپرائیویٹ سکول مالکان کی سخت سرنش کی،اور ان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگردوبارہ تعلیمی ادارے کھولے گئے تو ان کو سیل کر دیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،ڈی او سی ماجد بن احمدنے کہا کہ جن سکولوں میں امتحانات ہو رہے ہیں ان کو کھونے کی اجازت ہو گی ۔