ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے، ترجمان رینجرز کے مطابق انہوں نے لیاری میں نواں لین، میراں ناکہ، گبول پارک اور چیل چوک کا دورہ کیا۔
D G Rangers visits Lyari Karachi
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سیکٹر کمانڈرز نے ڈی جی رینجرز کو علاقے کی صورتحال اور کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی جرائم پیشہ گروہ یا سرغنہ کو لیاری کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، شر پسند عناصراور ان کی پشت پناہی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔