counter easy hit

لوکل گورنمنٹ لاہور سرکل ٹو نے محکمہ اے ڈی ایل جی کے عملے کی جواب طلبی کرلی

D personnel LG

D personnel LG

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ضلع شیخوپورہ میں رواں مالی سال کے دوران پرانے جوہڑوں کو ختم کرکے ان کی جگہ پارکیں بنانے کے منصوبوں کی تکمیل نہ ہونے پر کمشنر لاہور ڈویژن کی ہدایت پر ایگزیکٹو انجینئر لوکل گورنمنٹ لاہور سرکل ٹو نے محکمہ اے ڈی ایل جی کے عملے کی جواب طلبی کرلی ہے ، ضلع حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس بارے میں ضلع حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ مذکورہ منصوبہ مالی سال 2014-15کے دران بنایا گیا تھا ، گاؤں ڈھاباں خورد میں جوہڑ ختم کرنے کا کام تین ماہ سے بند پڑا ہے رکھ باؤلی میں بھی پارک کی تعمیر کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہے