counter easy hit

ضلع گجرات میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کرکے کیس نیب کو پہنچائیں گے، ڈاکٹرطارق سلیم

 daktrtarq Salem

daktrtarq Salem

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)امیرجماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹرطارق سلیم نے دفترجماعت اسلامی زون 112میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلہ میں ضلع گجرات میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کرکے کیس نیب کو پہنچائیں گے،امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے یکم مارچ کو پورے ملک کے اندپریس کانفرنس کے دوران برملاکہاہے کہ کرپشن کا ناسورپاکستان کے چہرے کو داغدارکررہاہے ،انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں جعلی ادویات سپلائی کی جارہی ہیں ،عزیزبھٹی شہیدہسپتال میں وہ ادویات سپلائی کی جارہی ہیں وہ مضرصحت ہیں ،جس کی وجہ سے نہ جانے کتنی خواتین موت کے منہ میں چلی گئیں ،کتنے بچے فوت ہوئے ،اس کا حساب کون دے گا،اگرادویات کااس طرح کا کیس کسی اورملک میں سامنے آتاتو اس کا وزیرصحت مستعفی ہوجاتا،انہوں نے کہاکہ چھوٹے میڈیکل سٹوروں کے کیس ڈرگ کورٹس بھجوائے جاتے ہیں لیکن اس کا کیوں نہیں،انہوں نے کہاکہ سبزی منڈی گجرات شفٹ ہوگئی ہے اس میں بہت بے قاعدگیاں ہوئی ،پارکنگ اور مسجدکے ایریامیں دکانیں تعمیرکی گئیں جو اپنے منظورنظرافرادکیلئے 200دکانیں بنادی گئیں،انہوں نے کہاکہ حکومت ایک طرف گڈگورننس کا رونارورہی ہے اوردوسری طرف لالہ موسیٰ میں 2012میں لگائے جانے والے واٹرفلٹریشن پلانٹس لگائے گئے جو تاحال چالونہیں ہوسکے،ضلعی اور تحصیل انتظامیہ شاندارکارکردگی کے نام پرغریب دوکانداروں کے جعلی چالان کرنے میں مصروف ہے ،چندروزقبل بھوتہ کے دوکاندارکو بغیرخریداری کے 220روپے کلوگوشت فروخت کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کیاگیا،اس سے قبل موضع بنیاں میں 240روپے فی کلومرچیں فروخت کرنے والے دوکاندارکیخلاف 280روپے فی کلوکا مقدمہ درج کیاگیا،جس کی ہم نے ڈی سی او گجرات سے ملاقات کرکے ان کے نوٹس میں لایاہے ،اور انہوں نے ای ڈی سی جی کو انکوائری آفیسرمقررکیاہے ،انہوں نے کہاکہ ہم ضلع گجرات میں کرپشن کے خلاف بھرپورمہم چلائیں گے اور کرپٹ افرادکو بے نقاب کرنے کے ساتھ ان کے کیس نیب کو بھجوائے جائیں گے،اس موقعہ پرضلعی نائب امیرچوہدری عنصرمحموددھول ایڈووکیٹ،چوہدری عرفان احمدصفی،سیدحارث احسان شاہ،محمداحسان اللہ بٹ ،ایم اکرام الدین قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔