counter easy hit

عالمی بینک کا زیکا وائرس کے خاتمے کیلئے 15کروڑ ڈالرکااعلان

Dalrkaaalan 15 million

Dalrkaaalan 15 million

نیویارک……..عالمی بینک نے خطرناک زیکا وائرس سے نمٹنے کیلیے 15 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔
بینک کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں ضرورت پیش آئی تو اس مہلک مرض کے خاتمے کیلیے مزید رقم فراہم کی جا سکتی ہے۔ عالمی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 2 درجن سے زائد ممالک میں زیکا وائرس کے پھیلنے سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچا ہے اور پیداوار میں 3.5 ارب امریکی ڈالر کی کمی ہوئی ہے جو ترقی یافتہ ممالک کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے۔واضح رہے کہ زیکا وائرس نے برازیل میں شرح پیدائش کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔