باجوڑ : وزیراعظم نواز شریف پھر زلزلہ زدہ علاقوں میں پہنچ گئے۔ کہتے ہیں متاثرین کی بحالی کی منصوبہ بند ی کر لی۔ چیک بھی کل کیش ہو جائیں گے۔ بھرپور تعاون پر پاک فوج اور خیبر پختونخوا حکومت کے شکر گزار ہیں۔
متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زلزلے سے تباہ ہونے والے گھروں کی دوبارہ تعمیر کیلئے پروگرام شروع کر رہے ہیں۔
خواہش ہے کہ تمام گھر سخت سردی سے پہلے دوبارہ تعمیر ہو جائیں۔ اس سے پہلے تیمرہ گرہ میں امدادی چیک تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ متاثرین کی امداد میں بھر پور تعاون پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور خیبر پختونخوا حکومت کے شکر گزار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ امدادی رقم جانوں کا نعم البدل نہیں تاہم حکومت متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔