ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں داعش کے علاوہ تمام جماعتوں کی رضامندی شامل ہو گی۔
دمشق: (یس اُردو) غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شامی اپوزیشن نے دو سے تین ہفتے کی جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ جنگ بندی میں روس کے شام پر فضائی حملوں کو ختم کرنا، اپوزیشن کے محاصرے کا خاتمہ اور ابتدائی طبی امداد کا ملک کے دور دراز علاقوں تک رسائی شامل ہے۔ جنگ بندی کے لئے اپوزیشن نے مزید اپنے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں داعش کے علاوہ تمام جماعتوں کی رضامندی شامل ہو گی۔