ان کا کہنا ہے کہ اگر ہمارا مسئلہ نہ ہوا تو پاکستانی سفارتخانے کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے
ریاض (یس اُردو) ڈیرھ سال سے اقامے کی معیاد ختم ہونے پر دمام کے بعد ریاض میں بھی سینکڑوں پاکستانی مشکلات میں پھنس گئے ، متاثرین نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی ۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر ہمارا مسئلہ نہ ہوا تو پاکستانی سفارتخانے کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ اقامے کی معیاد ختم ہونے کے بعد دمام کے بعد ریاض میں بھی سینکڑوں پاکستانی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ متاثرین اپنے بچوں کیلئے روٹی روزی کمانے گئے لیکن پریشانی میں گھر گئے ۔ یہ متاثرین سعودی اوجیہ کمپنی میں کام کر رہے تھے لیکن اقامے کی معیاد ختم ہونے پر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔ آٹھ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر متاثرین سراپا احتجاج ہیں ۔متاثرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہماری نہ سنی گئی تو پاکستانی سفارتخانے کے سامنے دھرنا دیں گے ۔
متاثرین نے وزیراعظم اور آرمی چیف کے نام ایک خط بھی لکھا ہے جس میں اپیل کی گئی ہے کہ ان کی پریشانی کو دور کیا جائے اور ان کی واپسی کیلئے اقدامات کئے جائیں