یوں تو دنیا میں ایڈونچر کے شوقین افراد کی کمی نہیں تاہم بعض افراد اپنے شوق کی تکمیل کیلئے ہر خطرے سے لڑ جاتے ہیں چاہے اِس دوران اُن کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔اب اس سر پھرے کو ہی دیکھ لیں جو ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے فرانس کے سیکڑوں فٹ اونچے پہاڑ کے سِرے پر پہنچ گیا ہے۔ٹرموڈ گران ہیم نامی خطروں کے کھلاڑی نے کرتب بازی کیلئے فرانس کے بلند وبالا پہاڑی سلسلے کا انتخاب کیا اورسخت سردی کی پروا کئے بغیر برفیلے پہاڑ کوسر کر کے اُسکے سرے پر پہنچ گیاکہ جیسے یہ اُسکے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔