کاندھے پر بستہ لٹکائے چینی بچوں کو 2 گھنٹوں میں 2 ہزار 264 فٹ کی بلندی پر واقع پہاڑ سے گزر کر سکول جانا ہوتا ہے
بیجنگ (یس اُردو) تعلیم کی قدر و قیمت کوئی ان چینی طلبہ سے پوچھے جو علم کے حصول کے لیے اپنی جانیں داؤ پر لگا دیتے ہیں ، چھ سال کا ننھا طالبعلم بھی کٹھن سفر کے بعد اسکول پہنچتا ہے ۔کاندھے پر بستہ لٹکائے بلند و بالا پہاڑ سے اترنا ، یہ کوئی مہم جو نہیں بلکہ چینی طالبعلم ہیں جنہیں علم حاصل کرنے کے لیے 2 ہزار 624 فٹ کی بلندی سے نیچے آنا پڑتا ہے ۔2 گھنٹے کے اس دل دہلا دینے والے سفر میں والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے رسی لیے ان کے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں ۔ یہ مہم جو بچے کلف ولیج کے رہائشی ہیں جو جنوب مغربی چین میں 2 ہزار 264 فٹ کی بلندی پر واقع ہے ۔ 6 سے 15 سال کے طلباء یہ خطرناک سفر روز کرتے ہیں ، 72 خاندانوں پر مشتمل اس گاؤں کے رہائشیوں کا پیشہ زراعت ہے ۔