counter easy hit

ڈینئیل کریگ نے اقوام متحدہ ایجنسی کیلئے چندے کی اپیل کر دی

Daniel Craig

Daniel Craig

ڈینئیل کریگ کا کہنا تھا کہ جو لوگ بارودی سرنگوں کی صفائی کے کام میں مصروف ہیں ، انکے کام کو آگے بڑھانے کے لئے چندہ دیں
لندن (یس اُردو) لوگوں کو مارنے کا لائسنس رکھنے والے جیمز بانڈ حقیقی دنیا میں لوگوں کو بچانے کے لئے نکل کھڑے ہوئے ، برطانوی اداکار ڈینئیل کریگ نے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایم اے ایس کے لئے چندے کی اپیل کی ہے ۔
بارودی سرنگوں اور بارودی مواد کے بارے میں آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈینئیل کریگ نے کہا کہ جو لوگ بارودی سرنگوں کی صفائی کے کام میں مصروف ہیں ، انکے کام کو آگے بڑھانے کے لئے چندہ دیں ۔ انہوں نے کہا آپکے چندے سے ان لوگوں کی مدد ہو گی جو دنیا کو محفوظ بنانے میں لگے ہیں ۔ گزشتہ برس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کریگ کو بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کے خاتمے کے لئے نمائندہ مقرر کیا تھا ۔