counter easy hit

تاحیات پابندی کے شکار دانش کنیریا فیملی کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے

Danish Kaneria

Danish Kaneria

میچ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ کھلاڑی پر انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد ہے ، کھلاڑی نے وزیر اعظم نواز شریف سے بھی انصاف کی اپیل کی تھی
لاہور (یس اُردو ) میچ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ قومی کرکٹر دانش کنیریا فیملی کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے ہیں ۔ فکسنگ کی وجہ سے دانش کنیریا پر تاحیات پابندی عائد ہے ۔ ذرائع کے مطابق وہ اب پاکستان واپس نہیں آئیں گے ۔ کنیریا کا موقف ہے کہ وہ والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ بھارت یاترا کیلئے گئے ہیں ۔ دانش کنیریا نے چند ہفتے قبل وزیر اعظم نواز شریف کو ایک خط میں انصاف کی اپیل کرتے ہوئے ان پر کرکٹ کے دروازے کھولنے کی درخواست کی تھی ۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی انضباطی کمیٹی نے دانش کنیریا پر سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد کر رکھی ہے ۔ تیس سالہ کرکٹر پر ویسٹ فیلڈ نے الزام عائد کیا تھا کہ کنیریا نے ان پر ایک بک میکر سے ناقص کارکردگی کے بدلے 6,000 پونڈ لینے پر دباؤ ڈالا تھا ۔ دانش کنیریا نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 61 ٹیسٹ میچوں میں 261 وکٹیں لیں ۔