کے پی کے میں کرپشن عام ہے ، مقامی حکومتیں تعطل کا شکار ، پولیس اصلاحات کے دعوے درست نہیں :رہنما مسلم لیگ ن
پشاور (یس اُردو ) مسلم لیگ نون کے رہنما دانیال عزیز نے تحریک انصاف پر سوالات کی بوچھاڑ کردی ، کہتے ہیں خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتیں تعطل کا شکار ہیں ، کرپشن عام ہے ، پولیس اصلاحات کے دعوے درست نہیں ، عمران خان صوبے میں جا کر کرپشن روکیں ۔ دانیال عزیز پی ٹی آئی حکومت کا محاسبہ کرنے پشاور جا پہنچے ۔ پریس کانفرنس میں سوالات کی بوچھاڑ ہر ضلع میں کنونشن کرنے کا اعلان کر دیا ۔ دانیال عزیز نے کے پی حکومت کو مخاطب کرکے پوچھا بتایا جائے درخت لگانے کے دعوے کہاں گئے ؟ ہزاروں میگاواٹ کے ہائیڈرل پراجیکٹ منظور کیے تھے وہ کیا ہوئے ؟ پولیس میں بہتری کے دعوے محض دعوے ہیں ، سپریم کورٹ نے اختیارات کو غیر قانونی قرار کیوں دیا ؟ دانیال عزیز نے کہا خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتیں تعطل کا شکار ہیں ، نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے گئے ، غریبوں کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے ۔ دانیال عزیز نے کہا پی ٹی آئی ارکان کرپشن کا رونا رو رہے ہیں ، عمران خان خیبر پختونخوا میں کرپشن روکیں ۔ دانیال عزیز نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناکامیوں سے عوام کو آگاہ کریں گے ، ہر ضلع میں کنونشن کریں گے