اسلام آباد……مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ مقدمات قائم کرنا اور مقدمات سے بری کرنا متعلقہ اداروں کا کام ہے، وزیراعظم نے کسی ادارے پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کی۔سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر ردعمل میں دانیال عزیز نے کہا کہ وزیراعظم نے کسی ادارے پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کی،مقدمات قائم کرنا اور مقدمات سے بری کرنا متعلقہ اداروں کا اختیار ہے۔دانیال عزیز کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کے مخالفین آصف زرداری کے بری ہونے پر الزام دیتے ہیں، جبکہ دوسری جانب آصف زرداری مقدمات قائم ہونے پر الزام دیتے ہیں۔