اسلام آباد: ن لیگی رہنما دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کی جانب سے عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی سزا کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کردی ہے۔
دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔ سپریم کورٹ نے عدالت برخاستگی تک ن لیگی رہنما سزاسنائی تھی اور ان کو 5 سال کے لئے الیکشن لڑنے سے بھی نااہل قرار دیدیا گیا تھا۔ جبکہ دو روز قبل سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو بھی توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں بھی عدالت کے برخاست ہونے تک کی سزا سنائی اور پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔