counter easy hit

ڈہرکی: دوسری بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

باپ کا معصوم بچی کا گلہ گھونٹ کر قتل کرنے کی کوشش، ڈہرکی پولیس نے واقع کامقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

Darki: On the birth of another daughter, Husband hit target wife with worst violence

Darki: On the birth of another daughter, Husband hit target wife with worst violence

ڈہرکی: ڈہرکی کی صدیق کالونی میں دوسری بیٹی کی پیدائش پرشوہر بپھر گیا، پہلے بیوی کو گھر سے بچی سمیت نکالا پھر سسرالیوں کے گھر معصوم بچی کو قتل کرنے کی کوشش، بیٹی کو بچانے کے دوران ماں پربھی بدترین تشدد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کی صدیق کالونی میں شوہر ناصر نے اپنی بیوی ثناء کو دوسری بیٹی کی پیدائش پر پہلے تو گھر سے نکال دیا پھر اس کے بعد اہلخانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معصوم بچی کا گلہ گھونٹ کر قتل کرنے کی کوشش کی، بچی کو بچانے کے دوران ماں پر بھی بدترین تشدد، اینٹوں سے آنکھ اور منہ زخمی کر دیا، چیخ وپکار پر پڑوسیوں نے خاتون کو بچالیا، ڈہرکی پولیس نے واقع کامقدمہ درج کر لیا ہے تاہم کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website